حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ پر تنقید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ پر تنقید
حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں۔ فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ پر تنقید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم  کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہ لیا جائے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  لیگی راہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے۔حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا جبکہ قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔

ٹوئٹر پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ رہنما احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسن صاحب! جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں۔

پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیدیوں کی بیٹیاں سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں ؟قانون کو خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جا سکتا۔ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے  کہا کہ نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے اور ابھی تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نے بھی ”قطری خط“ کادرجہ حاصل کرلیا ہے۔کہتے ہیں جب تک ہسپتال میں داخل نہیں ہوتے، میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’شریفوں‘ نے قواعدوضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اب میاں صاحب کے ”پلیٹ لیٹس“  کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ مریض کا ”مینیو کارڈ“ بھی قوم کو بتایاجائے تاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چل سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور  ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء  و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل بنچ نے  گزشتہ روز حمزہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ 

مزید پڑھیں: رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور 

Related Posts