.کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ صحت میں جاری بدعنوانیوں کی مبینہ شکایات پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بلدیہ عظمی کراچی کے میڈیکل اور ہیلتھ سروسز کے چار افسران کو 26 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔
ایف آئی اے نے کرپشن کی شکایات پر ڈاکٹر نسیم احمد ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈینٹ ایڈمن اینڈ اکاونٹس، ڈاکٹر طارق علی اسسٹنٹ میڈیکل سپرٹینڈنٹ کلینیکل، ڈاکٹر ثقلین جعفری، ڈاکٹر مرزا محمد علی ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ کو شناختی کارڈز اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ طلب کیا ہے۔
جاری حکم نامے میں یہ درج نہیں کیا گیا ہے کہ ان افسران کے متعلق کیا شکایات کی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے محکمہ صحت اور اسپتالوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور غبن کا سلسل جاری ہے اور مزکورہ انکوائری سے اس کرپشن کو روکنے میں بڑی مدد ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات نے پیر کے روز ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی، انتظامیہ کو الرٹ جاری