ملک میں دواؤں کے بحران کا خدشہ، فارماسوٹیکل کمپنیوں کا حکومت سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: فارماسوٹیکل کمپنیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ملک میں ادویات کی قلت کا خدشہ دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

رپورٹ کے مطابق بینکوں کی جانب سے ایل سیز نہ کھلنے کے باعث ادویات کا خام مال درآمد کرنے میں ادویات ساز کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 23 کروڑ ڈالر کی کمی

فارماسوٹیکل کمپنیوں نے انتباہ کیا ہے کہ ان کے پاس ادویات کی تیاری کا صرف 10 روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے، اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ کی تو ملک بھر میں ادویات کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔

اُن کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ ادویات کے سر اٹھاتے بحران کی جانب توجہ دے ایسا نہ ہو کہ جان بچانے والی ادویات کا بھی آٹے والا حال ہو۔

Related Posts