عادل درانی نے راکھی ساونت سے شادی کی تردید کردی، اداکارہ کا کیا مؤقف سامنے آیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دوروز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے مسلمان دوست عادل درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر اُن کی شادی کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں اور ساتھ ہی یہ پوسٹ بھی وائرل ہوئی کہ راکھی ساونت نےاسلام قبول کرلیا ہے۔

راکھی ساونت کی شادی

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ نے 29 مئی 2022 کو عادل درانی سے کورٹ میرج کرلی تھی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر دوروز قبل وائرل ہوئیں جن میں راکھی اور عادل شادی کے کاغذات پر سائن کرتے جبکہ دوسری تصویر میں انھیں میرج سرٹیفکیٹ  تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

کیا راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟

جی ہاں، راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کرلیا ہے اور اپنا نام تبدیل کرکے راکھی ساونت فاطمہ رکھ لیا ہے۔

عادل درانی نے شادی کو جعلی قرار دے دیا

حال ہی میں ایک انٹرویو میں عادل درانی نے راکھی ساونت سے اپنی شادی کی خبر کی تردید کی اور اداکارہ کے تمام دعوں کو جعلی قرار دیا۔

راکھی ساونت کا موقف

راکھی ساونت نےعادل درانی کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ دل شکستہ اور صدمے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عادل نے مجھے شادی کو عوام کے سامنے طاہر کرنے سے منع کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ بگ باس مراٹھی کے گھر میں تھیں تو اُن کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات ہوئے جنہوں نے انھیں شادی کی خبر کو پبلک کرنے پر مجبور کیا۔

راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ عادل مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے لیکن خاندانی دباؤ کی وجہ سے ایسی باتیں کررہا ہے۔

راکھی ساونت اور عادل کا تعلق

گزشتہ سال بگ باس اسٹار رتیش سے علیحدگی کے راکھی ساونت اور عادل کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

عادل درانی ایک بھارتی کاروباری شخصیت ہیں، جن کے میسور اور کرناٹک میں بہت سے کاروبار ہیں جن میں ڈیزرٹ لیب نام کا ایک آئس کریم پارلر ہے۔

اُن کی پیدائش 15 دسمبر کوہوئی تھی، انہوں نے کرناٹک سے بی بی ایم کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ ایک انٹرنیٹ سینسیشن بھی ہیں۔