ہجومی تشدد سے دو افراد کا قتل، آٹھ ملوث ملزمان کی شناخت، دو گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈاکس مچھر کالونی میں ہجوم کی جانب سے بچوں کے اغوا کی افواہ پر ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کے سفاکانہ قتل کے واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی، واقعے میں ملوث دو افراد گرفتار کرلیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بچوں کے اغوا کا شبہ، ہجوم نے تشدد کرکے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازم مار دیے

ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور ایکشن شروع کر دیا ہے، ویڈیوز کی مدد سے 8 افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے، پتھراؤ کرنے والے 8 افراد کے نام، پتا اور دیگر معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کو ایک عینی شاہد کی جانب سے بھی شناخت کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کی مختلف ویڈیوز حاصل کرلی ہیں، واقعہ میں ملوث عناصر کو کٹہرے تک پہنچائیں گے، پولیس کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یاد رہے جمعے کی صبح ضلع کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کو بچوں کے اغوا کے شبہے میں ہجوم نے تشدد کرکے مار ڈالا تھا، ابتدائی طور پر خبر میں دونوں مقتولین کو جاز کمپنی کے ملازم بتایا گیا تھا۔

Related Posts