یورپی ایوی ایشن ایجنسی کا پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی ہٹانے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA DECIDES OPERATING DIRECT FLIGHTS TO THREE COUNTRIES

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برلن: یورپی یونین کی ایوی ایشن ایجنسی (ای اے ایس اے) نے پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) پر یورپی ممالک اور برطانیہ کیلئے پروازیں چلانے پر عائد پابندی ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے رواں ماہ کے آغاز پر آڈٹ رپورٹ جاری کی۔ پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے پابندی ہٹانے کیلئے ای اے ایس اے کو خط لکھ دیا جس کے جواب میں یورپین ایجنسی نے پابندی ہٹانے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کی پاکستان سے تجارت ایک ارب ڈالرتک لے جانے کی تجویز

پی آئی اے کے سربراہ کو خط کا جواب دیتے ہوئے یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے کہا کہ ہم پی آئی اے اور پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) پر سے پابندی ہٹانے سے قبل اپنا آڈٹ کریں گے۔ ای اے ایس اے  نے 2 صفحات پر مشتمل جواب لکھ دیا۔

اپنے جواب میں یورپین ایجنسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مجموعی نگرانی کی صلاحیت پر توجہ دینا ضروری ہے۔ ہمارے 31 مارچ 2021 کے خط میں سول ایوی ایشن کی اسناد اور نگرانی کی صلاحیتوں میں سنگین تنزلی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی قومی ائیر لائن پر پابندی ہٹانے سے قبل متعلقہ قانون کے تحت پہلے آپریٹر کا آڈٹ کریں گے۔ چونکہ ریاستی نگرانی میں خامیاں معطلی کے فیصلے میں معاون رہیں۔ خامیوں کی دوری کا تعین کرنے کیلئے جائزہ لیا جائے گا۔ 

 

Related Posts