دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا
دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ملیر الفلاح سوسائٹی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کو کراچی کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرا کو عدالتی حکم پر لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جسے اب چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رکھا گیا ہے، دعا کو یکم اگست کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو فل پروف سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے کسی کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی، خودکشی کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ 23 جولائی کو لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہرا کو کراچی بھجوانے کا حکم  دیا تھا جس کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کیا۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے، دعا زہراکی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیےجائیں۔

Related Posts