دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم
دعا منگی کیس، عدالت کا ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دعا منگی کیس کے فرارمرکزی ملزم زوہیب قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اور ملزم کو گرفتار کرکے 21 فروری تک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔اس موقع پرسینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملزم کے فرار کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

جیل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم زوہیب قریشی27جنوری کو سٹی کورٹ پولیس کسٹڈی سے فرار ہوا اور فرار کے بعد مقدمات جیل ٹرائل کردیئے گئے ہیں۔

دوران سماعت انسداددہشتگردی عدالت نے مرکزی ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے اورعزیز بھٹی تھانے کے تفتیشی افسر کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 21فروری تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: مدعی کی درخواست منظور،ناظم جوکھیو کیس انسدادِدہشتگردی عدالت منتقل کرنیکا فیصلہ

خیال رہے زوہیب قریشی کے خلاف دعا منگی،بسمہ کے اغوا سمیت 5سے زائد مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔.

Related Posts