ڈرامہ سیریل انگنا ہر کسی کے دل میں گھر کرگیا ہے،رباب ہاشم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ''انگنا''ہر کسی کے دل میں گھر کرگیا ہے،رباب ہاشم
ڈرامہ سیریل ''انگنا''ہر کسی کے دل میں گھر کرگیا ہے،رباب ہاشم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: رباب ہاشم نے اپنے تازہ ترین ڈرامے ”انگنا” کی شوٹنگ میں اپنے کردار ایشال کا سفر ختم ہونے پر اپنے جذبا ت کااظہار کیاہے، ڈرامے میں رباب ہاشم کے ساتھ اظفر رحمان، علی عباس اور اریبہ حبیب ہیں۔

رباب ہاشم نے اس پراجیکٹ کو اپنے لیے ایک شاندا ر اور یادگار تجربہ بنانے پر ٹیم کے ہر ایک رکن کا شکریہ ادا کیا۔ رباب ہاشم نے سوشل میڈیاپر اس پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”انگنا” کی شوٹنگ مکمل کررہی ہوں،ور اس پراجیکٹ پر میرے ساتھ کام کرنے والی حیرت انگیز، محنتی، اور بہت محبت کرنے والی ٹیم کی شکرگزار ہوں۔

رباب ہاشم کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ صر ف ایک سیکھنے کا تجربہ نہیں بلکہ کچھ ایسا ہے کہ جس میں سب کے لیے محبت ہے۔رباب ہاشم نے علی عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علی عبا س ہر روز سیٹ پر ایک مثبت توانائی لے کر آتے ہیں۔وہ واقعی ایک معاون اسٹار اور دوست ہیں۔

روبینہ اشرف میں بہت پریشان ہوں کہ ہم نے یہ تصویر آپ کے جانے کے بعد لی، لیکن اس تمام تر پراجیکٹ میں رہنمائی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ، آپ جانتی ہیں کہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں۔

ریٹنگ چارٹ اور سوشل میڈیا پر سب سے اوپر آنیوالی ہر ایک قسط پر باقاعدگی سے بحث کی جارہی ہے، کہ انگنا ہر کسی کے دل میں گھر کرگیا ہے۔

مزید پڑھیں: گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا

رباب ہاشم نے بطور ایشال علی عباس کے ساتھ مرکزی میں اپنے آپ کو نمایاں کیا ہے، انگنا ایک ایسی کہانی ہے، جورشتہ داروں اور خاندان کے درمیان اوران کی امیدوں اوران کے خوابوں کے قریب تر ہے۔ رباب ہاشم نے انگنا کی مزید کامیابی کے لیے خواہشات کا اظہارکیا ہے اور اسے ایسے ہی ہرہفتے چلتے رہنے کی دعا دی ہے۔

Related Posts