گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا
گریمی ایوارڈز، پاکستانی گلوکارہ نے بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی امریکن گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز 2022ء میں اپنے گانے ’محبت‘ کے لیے بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریمی ایوارڈز کی بیسٹ گلوبل پرفارمنس کیٹیگری میں عروج کے گیت ‘محبت’ کا انتخاب کیا گیا۔

اسی حوالے سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے پوسٹ میں گلوکارہ کی ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’اور پہلی پاکستانی خاتون گریمی فاتح ہیں… عروج آفتاب!‘

عروج آفتاب کی اس بڑی کامیابی پر معروف شخصیات سمیت ان کے چاہنے والے انہیں بڑی تعداد میں مبارکباد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عروج آفتاب کی غزل کو سابق امریکی صدر بارک اوباما نے بھی اپنے پسندیدہ گانوں میں شمار کیا تھا۔

مزید برآں عروج آفتاب نے کہا تھا کہ گریمی ایوارڈ جیتنے کا سن کرخوشی کاٹھکانہ نہیں، عروج اپنے گیتوں میں کلاسیکی موسیقی کو لوک اور جیز سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ کستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا، یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی گلوکارہ کو 2 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی فیملی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر وائرل

عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس اور بیسٹ نیو آرٹسٹ کی کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔

عروج آفتاب 37 سالہ پاکستانی گلوکارہ ہیں، جن کی پیدائش سعودی عرب میں ہوئی لیکن والدین کے ساتھ وطن آکر لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا، اور امریکا کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی۔

اب تک گلوکارہ کی تین سولو البمز آ چکی ہیں، عروج کو بچپن سے کلاسیکی موسیقی، غزل اور قوالی سے لگاؤ رہا ہے، وہ گلوکاری کے علاوہ موسیقار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔

Related Posts