وزیراعظم کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آج ریڈزون میں احتجاج کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آج شام ریڈزون میں احتجاج کا فیصلہ
وزیراعظم کا ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آج شام ریڈزون میں احتجاج کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں شرکت کریں گے تاکہ اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے والوں کو بے نقاب کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ایک ہوٹل میں لوگوں کی خرید و فروخت ہو رہی ہے، جس ہوٹل میں خرید و فروخت ہو رہی ہے اس کے باہر بھی احتجاج ہوگا، ایم پی ایز کو خرید کر حکومت بنانا جمہوریت نہیں ہے۔

براہ راست سوال و جواب کے سیشن کے دوران ٹیلی فون کالز کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دوسرے شہروں میں بھی احتجاج کریں،وزیر اعظم نے کہا کہ میں پیر کی رات اسلام آباد کے ریڈ زون کے باہر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوں گا تاکہ ان لوگوں کو بے نقاب کیا جا سکے، جو پیسے کی خاطر اپنی وفاداریاں بدلتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک ایسے لوگ پارلیمنٹ میں نہیں آتے جو ملک کا سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ بہت غور و فکر کے بعد دیئے جائیں گے اور وہ ذاتی طور پر امیدواروں سے انٹرویو کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی سے منحرف ہونے والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔ ”میں نے سبق سیکھا ہے اور آئندہ انتخابات میں کبھی بھی منحرف ہونے والے اراکین کو ٹکٹ نہیں دوں گا۔”

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں بھی اراکین اسمبلی کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، انہوں نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ لاہور میں بھی پرامن احتجاج کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ساڑھے تین سال کی کارکردگی پر تنقید کرتی رہی ہیں اور اب سوال یہ ہے کہ جب ان کا مطالبہ مان لیا گیا اور اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے تو وہ سپریم کورٹ کیوں گئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ حکومت صرف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ان کے کرپشن کیسز کو ختم کرے۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ امریکہ مخالف نہیں ہیں اور وہ امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں لیکن یہ تعلقات باہمی احترام، عزت اور وقار پر مبنی ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کو نگراں وزیراعظم نامزد کردیا

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سندھ میں اگلی حکومت بنائے گی اور صوبے سے غربت کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کراچی کے لیے براہ راست منتخب میئر چاہتی ہے تاکہ شہری سہولیات کی دستیابی اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Posts