حکومت بھاری ٹیکسز ختم کرے، معیشت مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔ڈاکٹر قیصر بنگالی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت بھاری ٹیکسز ختم کرے، معیشت مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔ڈاکٹر قیصر بنگالی
حکومت بھاری ٹیکسز ختم کرے، معیشت مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔ڈاکٹر قیصر بنگالی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے معروف ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا ہے کہ حکومت کاروباری برادری کے سر سے بھاری ٹیکسز کی مصیبت کم کرے کیونکہ ملکی معیشت مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ٹیکس سے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے کی روش ختم ہونی چاہئے ملکی معیشت اتنا بوجھ برداشت کرنے کیلئے بے حد کمزور ہے۔

پیغام میں ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ اگر حکومت یہ چاہتی ہے کہ پاکستان کی معیشت اور صنعت و تجارت دوبارہ زندگی کی طرف لوٹے تو صنعتکاروں اور کاروباری برادری پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنا ہوگا۔

ماہرِ معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ریونیو کے خسارے کو غیر ترقیاتی اخراجات  اور غیر جنگی دفاعی خرچے کم کرکے کم کیا جاسکتا ہے۔ ملکی معیشت بھاری بھرکم ٹیکسز کا مزید بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: معاشی ٹیم وزیرِ اعظم کی بجائے واشنگٹن کو جوابدہ ہے۔ڈاکٹر قیصر بنگالی

Related Posts