ہم خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، پی ڈی ایم ٹولہ یونہی ٹکریں مارتا رہے گا،فردوس اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Firdous Ashiq Awan lashes out at PDM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے اورلاچار پی ڈی ایم ٹولہ یونہی دربدر ٹکریں مارتا رہے گا۔

اپنے ٹوئٹرپیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں، ماڑی، کوہ سلیمان، چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، سیاحت کے فروغ سے علاقے کی قسمت بدلے گی،مقامی لوگوں کو روزگار بھی ملے گا، چولستان جیپ اور بائیک ریلی سے سیاحتی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا جو وعدہ کیا اسکی تکمیل کیلئے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کررہے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات ختم کرانے کیلئے وزیرِ خارجہ کراچی پہنچ گئے

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کردیاہے، انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود پنجاب کے ہر دور افتادہ علاقے میں جا کر عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں اور تعلیم، صحت اور آبپاشی سے متعلق مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

Related Posts