سونے کی قیموں میں کمی کا رجحان! 24 قیراط کا فی تولہ 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے کا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا مزید 4 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ 13 نومبر 2026 کو مقامی مارکیٹس میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کمی سے 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا 4 ہزار 201 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آگیا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 3 ہزار 851 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 23 ہزار 513 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی 111 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 467 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 95 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 687 روپے ہوگئی۔

Related Posts