وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات،قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISI, PM Imran discuss matters related to national security

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان سے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور زیربحث آئے۔

وزیراعظم عمران خان اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدنے علاقائی صورتحال اورحالیہ دنوں میں ہندوستان کی جارحیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

قومی سلامتی ڈویژن کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات کی جس میں انہوں نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئے کیے جانے والے اقدامات اور اس سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو پاکستان کو نشانہ بنانے والے فلیگ آپریشن کا بہانہ تلاش کرنے کے لئے بھارت کی جاری کوششوں کے بارے میں خبردار کیا تھا ۔

ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے پار دراندازی کے بھارت کی جانب سے تازہ ترین بے بنیاد الزامات اس خطرناک ایجنڈے کا تسلسل ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی 1000 کوششیں کیں۔مسعود خان

وزیر اعظم نے کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اتحاد کی فاشسٹ پالیسیاں سنگین خطرات سے بھری ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی چالوں سے قبل جنوبی ایشیاء میں امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے سے قبل عالمی برادری کو کارروائی کرنا ہوگی۔

Related Posts