پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ، 37 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 208 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 63 ہزار 380 افراد متاثر اور 7 ہزار 230 انتقال کر گئے۔ 

 وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 50 لاکھ 18 ہزار 483 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 544 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 30ہزار سے تجاوز کر گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 57 ہزار432 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار815 ، پنجاب میں 1 لاکھ 11ہزار626 جبکہ اسلام آباد میں 24 ہزار 871افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ 

 بلوچستان میں 16ہزار529، آزاد کشمیر میں 5 ہزار640 جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار 467افراد کورونا سے متاثر ہوئے، وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں ہوئیں۔ 

سندھ میں  2 ہزار760،  پنجاب میں 2 ہزار509، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار318، اسلام آباد میں 263، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 156جبکہ آزاد کشمیر میں 131 افراد کورونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا کی شرح 6 فیصد سے بڑھ گئی، محکمہ صحت

Related Posts