پاکستان میں کورونا سے 13 لاکھ4ہزار افراد متاثر، 28ہزار969جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 13 لاکھ4ہزار افراد متاثر، 28ہزار969جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 13 لاکھ4ہزار افراد متاثر، 28ہزار969جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے 13 لاکھ 4 ہزار 58 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 28 ہزار 969 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1 ہزار 572 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 7 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

پاکستان میں ذیابطیس کے باعث3 لاکھ سے زائد افراد کی ٹانگیں کٹنے کا خطرہ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار658ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ38 لاکھ 2ہزار570 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3.16فیصد رہی جبکہ 604مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  325افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار657 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 16 ہزار 432 ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 79جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 86 ہزار 740کیسز اور 7 ہزار 681اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 715افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 942انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 702افراد کورونا سے متاثر اور 747انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 9ہزار 283شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts