Friday, March 29, 2024

پاکستان میں کورونا کے 252نئے کیسز رپورٹ، 7مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 252نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 7 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 83ہزار 475افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 697شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

این سی او سی کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن کی عارضی معطلی کا فیصلہ

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35ہزار176 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ18 لاکھ 32ہزار 91ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.71فیصد رہی جبکہ 958مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 294 افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 289ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 13 ہزار 489 ہو گئے۔

سب سے زیادہ کورونا کے باعث اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 4 لاکھ 42 ہزار 804 افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 10جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 74 ہزار 818کیسز اور 7 ہزار 619اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 79 ہزار 855افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 829 انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 467کیسز اور کورونا کے باعث 359 اموات رپورٹ ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 540افراد کورونا سے متاثر اور 742 انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 411کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 186 شہری جان کی بازی ہار گئے۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 7ہزار 580کیسز اور 952اموات رپورٹ ہوئیں۔