پاکستان میں کورونا کے 240نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 240نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 240نئے کیسز رپورٹ، 6مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 240 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 6 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 79 ہزار 876افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 612شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

 ویکسینیشن کا ہدف پورا نہ ہوا تو کورونا کی پانچویں لہرآسکتی ہے، اسد عمر

ہلال احمر نے کورونا ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں حکومت کے حوالے کر دیں

ای سی سی نے کورونا ویکسین کیلئے 19کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دے دی

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32ہزار466 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ14 لاکھ 19ہزار 25ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.73فیصد رہی جبکہ تشویشناک کیسز 1 ہزار 111ہو گئے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسینیشن جاری ہے۔ ہلال احمر پاکستان نے کورونا مہم کے تحت، قومی توسیعی پروگرام برائے امیونائزیشن کے ذریعے حکومت پاکستان کو سائنو فارم ویکسین کی 2 لاکھ خوراکیں عطیہ کر دیں۔

ہلال احمر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز نے 3 روز قبل ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل پروگرام منیجرای پی آئی ڈاکٹر اکرم شاہ کو ویکسین کی کھیپ حوالے کی۔ تقریب میں ہلال احمر پاکستان اور قومی توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

Related Posts