پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ، 73مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ، 73مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ، 73مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 73 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 12 ہزار 809افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 26 ہزار 938 افراد انتقال کر گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56ہزار733 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار952 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.78فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 16 ہزار 901 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 291 جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 46 ہزار 840کورونا کیسز اور 7 ہزار 192اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 69 ہزار 429افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 310جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز 32 ہزار 658جبکہ اموات 344رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 198 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 182جاں بحق ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں 33 ہزار 490افراد کورونا سے متاثر جبکہ 727جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں کورونا سے 1لاکھ 3 ہزار 293افراد متاثر جبکہ 892انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار 532 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 923 مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔ 

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان سمیت 24ممالک کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ

Related Posts