کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے عید کیلئے ایس اوپیز بنانے کا مطالبہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus Outbreak: Sindh CM demands SOPs for Eid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : ناول کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے لئے ایس او پیز بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

انہوں نے یہ مطالبہ آج وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اجلاس میں کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام صوبوں نے اپنی تجاویز پیش کیں اور ان تجاویز پر قومی سطح پر سفارشات وضع کرنے کے بعد فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے علاوہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو بھی روکنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: عوام سے زیادتی نہ کی جائے کہ ہمیں ایکشن لینا پڑے، سندھ ہائیکورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے ، اموات کی شرح اور نئے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ، عید کے لئے بھی ایس او پی تشکیل دی جانی چاہئے۔

Related Posts