بی جے پی حکومت مسلم مخالف پالیسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔کانگریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئی دہلی : کانگریس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت مسلم مخالف پالیسی کا کھلے عام مظاہرہ کر رہی ہے۔ حکومت کا اقلیتی طلبہ کیلئے فیلو شپ اور تعلیمی قرض منسوخ کرنا نامعقول فیصلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیرِ اقلیتی اور اسمرتی ایرانی نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کیلئے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ جیسی مختلف اسکیمیں پہلے سے چل رہی ہیں۔ بی جے پی حکومت نے فیلو شپ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 حجاب کے بغیر گھر سے نکلنے والی خواتین کیلئے نئی سزاؤں کا اعلان

مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر و سینئر کانگریس رہنما پی چدمبرم نے کہا کہ اقلیتی طلبہ کیلئے مولانا آزاد فیلو شپ اور بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کیلئے قرضوں پر سبسڈی منسوخ کرنا حکومت کا من مانا فیصلہ ہے۔

بی جے پی حکومت کے فیصلے کو نامعقول قرار دیتے ہوئے کانگریس رہنما چدمبرم نے بی جے پی کی جانب سے بہت سی اسکیمیں چلانے کی دلیل پر کہا کہ کیا یہ فیلو شپ اور سبسڈی دوسری اسکیمز کی طرح تھی؟

کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم کا کہنا تھا کہ ایسی درجنوں اسکیمیں چل رہی ہیں، پی چدمبرم کے بیان سے محسوس ایسا ہوتا ہے کہ حکمراں سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلمان طلبہ کیلئے مختص تعلیمی اسکیم کو منسوخ کرکے شدت پسندوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔