یکم نومبر سے غیر قانونی افراد کے انخلا کا کام شروع کر دیا جائے گا، کمشنر کراچی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کمشنر کراچی محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت غیر ملکی افراد کے انخلا کی عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کے ملک سے انخلا کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے احکاما ت کے مطابق بدھ یکم نومبر سے کراچی سے غیر قانونی افراد کے انخلا کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس رینجرز مل کر کام کریں گے ڈپٹی کمشنرز نگرانی کریں گے،اجلاس میں ڈی آئی جی غربی عاصم خان، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا تمام ڈپٹی کمشنرز، نادرہ، پاکستان ریلویز اور دیگر محکموں کے افسران نے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کا ملک سے انخلا کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں اپنے اپنے ضلع میں غیر قانونی افراد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بتا یا گیا کہ غیر قانونی افراد کے رہائشی مقامات اور ملازمت کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔

بتایا گیا کہ غیر قانونی افراد کے آجر کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی افراد کی مدد نہ کریں اور یکم نومبر کے بعد کوئی آجر کسی غیر قانونی فرد کو ملازمت نہ دے نہ بر قرار رکھے، اسی طرح مالک مکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی غیرقانونی فرد کو رہائش فراہم نہ کرے۔

آرمی ایکٹ معطل، کیا حکومت کو سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کرنی چاہئے؟

اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کی اکژیت نان بائی، کھانے پینے کے مقامی ہوٹلز، ماربل فیکٹریز، مختلف مارکیٹوں گھریلو ملازمین اور پتھارے دار ہیں، اجلاس کو بتایا گیا کہ مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز، اسٹیٹ ایجنسیوں کو تنبہ کر دی گئی ہے کہ وہ کراچی میں مقیم غیر قانونی افراد کی قطعی مدد نہ کریں۔

Related Posts