اومی کرون سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اومی کرون سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے اپیل
اومی کرون سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی عوام سے اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں اومی کرون کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2021سے 2 جنوری 2022 کے دوران اومی کرون کے نئے کیسز آئے ہیں، اب تک 268 کیسز ظاہر ہوچکے ہیں، 28 دسمبر سے 2 جنوری 2022 کے دوران 133 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، 133 نمونوں میں 95 اومی کرون کے کیسز سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 5مزید شہری جاں بحق

کورونا کے متعلق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ اومی کرون کے کچھ کیسز کی ٹریول ہسٹری ہے، باقی مقامی کیسز ہیں، اومی کرون کی مقامی منتقلی ہورہی ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا کی اومی کرون قسم شہر میں موجود ہے، اس نئی لہر سے بچاؤ کیلئے سخت احتیاط کرنا ہوگئی۔

واضح رہے کہ کورونا کی پانچویں لہر کے دوران کراچی میں کیسز کی شرح میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے اورشہر میں کورونا کیسز کی شرح 9اعشاریہ 23 فیصد پر پہنچ گئی ، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ 23فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 556کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 416کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ کراچی میں اومی کرون کے 200 سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی۔وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ اگر عوام احتیاط کریں گے تو کورونا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

Related Posts