کراچی :چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر متوقع برسات کے پیش نظر نالہ صفائی کے کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔
اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئراظہر حسین شاہ، ایکسئین سلمان میمن کی زیر نگرانی اسٹریٹ نمبر 5 ہل ٹاؤن یوسی 6، مہاجرمکی مسجد لائینز ایریا یوسی 10، غوثیہ عطاء چکی پی ای سی ایچ ایس یوسی 7 اور اسٹریٹ نمبر 18 سیکٹر ای منظور کالونی یوسی 2 میں نالوں کی صفائی کے کام سر انجام دئیے گئے۔
چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور نے کہا ہے کہ انتہائی محدود وسائل کے باوجود عوام کو برسات میں مشکلات سے بچانے کیلئے نالوں کی صفائی کے کام کئے جا رہے ہیں لیکن بڑے نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ فنڈز مہیا کئے جانے چاہئیں تاکہ برسات کے بعد ڈسپوزل آف واٹر میں کسی قسم کا تعطل نہ آسکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ترقیاتی کاموں کے ساتھ اہم مواقعوں پر بلدیاتی خدمات کی ضرورت کو پورا کیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، میئر نے نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز مانگ لئے