سی آئی اے کی کارروائی، رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی آئی اے کی کارروائی، رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
سی آئی اے کی کارروائی، رکشے میں سوار خواتین سے بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سی آئی اے پولیس نے جشن آزادی کے موقع پر لاہور کے علاقے راوی روڈ پر رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرنے اور بدسلوکی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کی گرفتار سی سی ٹی وی کیمروں اور عینی شاہدین کی مدد سے ممکن ہوئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے ہراسگی کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی آئی اے کو سوپنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو واقعے میں ملوث ہونےکے شبہ میں حراست میں لیاگیا، زیرحراست ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی لوکیشن ٹریس اور فیس میچنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، ‏جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل ‏سے اتر کر رکشے میں سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے ‏لیے جوتا اتک ٹھایا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ رکشے میں خواتین سے بدسلوکی کرنے والے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے تو گرفتاری بھی عمل میں آہی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشہ میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی

Related Posts