کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
نوجوان میر رضا علی خان کی ہلاکت سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو رات 10بج کر 43 منٹ پر دراز سے اسلحہ نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو صبح 4 بجکر 38 منٹ پرجائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر اکیلے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں میر رضا کو فوٹیج میں اکیلے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتا ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق رضا کی لاش بہت بری حالت میں ملی جبکہ اس کے سینے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔، رضا کی لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کر دیے گئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








