نگراں حکومت کا گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگراں حکومت کا گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا فیصلہ
نگراں حکومت کا گیس کی قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے جنوری 2024 سے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاداختر کے مطابق آئی ایم ایف کو توانائی شعبے کے ٹیرف پر نظرثانی سے آگاہ کر دیا گیا، رئیل اسٹیٹ،ری ٹیلرز سمیت دیگرشعبوں پراضافی ٹیکس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

شمشاداختر کا کہنا تھا کہ حکومت نے 1.5 ارب ڈالر کا انٹرنیشنل بانڈ کے اجراکا فیصلہ مؤخر کردیا، ایف بی آر کے 9415 ارب روپے کیٹیکس ہدف کاحصول پہلی ترجیح ہے ٹیکس محاصل میں شارٹ فال ہوا تو پھراضافی اقدامات کاسوچیں گے۔

وزیر خزانہ کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفراسٹکچر بینک سے بھی مجموعی 1 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے بعد ریٹنگ میں بہتری آئیگی، ریٹنگ میں بہتری کے بعد بانڈجاری کرنے پر غور کیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے،مقامی وسائل پیدا کرنے تک آئی ایم ایف کے ساتھ رہنا ضروری ہے، آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے ابھی سے کام شروع کرنا ہے، آئی ایم ایف نے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کیلئے کوئی پیشگی شرائط نہیں رکھی۔

معروف پاکستانی پرائیویٹ بس سروس کا بائیکاٹ کیوں کیا جا رہا ہے؟

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ معیشت میں بہتری آئی، مزید بہتری کیلئے بہت کام کی ضرورت ہے، پاکستان کا آئی ایم ایف کے پروگرام میں رہنا ضروری ہے اس وقت 3 ارب ڈالر کے پروگرام کی تکمیل ترجیح ہے، وقت ملا تو آئی ایم ایف سے نئے پروگرام پر بھی بات کی جائے گی۔

Related Posts