بالوں کا گرنا اور سفید ہونا رک سکتا ہے؟ جانیں بالوں کی صحت کیلئے حیران کن غذائی نسخہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اگر آپ بالوں کی بہتر صحت کے لیے کسی قدرتی اور غذائیت سے بھرپور آپشن کی تلاش میں ہیں تو بلیک سیسم بٹر یعنی کالے تلوں کا مکھن روزمرہ روٹین میں شامل کرنے کے لیے ایک موثر غذائی انتخاب سمجھا جا رہا ہے۔ روایتی چینی طب میں کالے تلوں کو صدیوں سے اہم مقام حاصل ہے اور انہیں جسم کو اندرونی طور پر مضبوط بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے خاص طور پر بالوں کی مضبوطی، قبل از وقت سفید ہونے، خشکی اور جسمانی کمزوری جیسے مسائل کے حوالے سے۔

چینی طب کے مطابق کالے تل خاص طور پر ان مسائل میں مددگار تصور کیے جاتے ہیں جن میں بالوں کا جھڑنا، وقت سے پہلے سفیدی، چکر آنا، خشکی اور جسمانی تھکن شامل ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں ایک طاقتور قدرتی غذائی جزو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

غذائیت کے لحاظ سے بھی کالے تل انتہائی اہم ہیں کیونکہ ان میں صحت مند چکنائیاں، کیلشیم، میگنیشیم، آئرن اور زنک پایا جاتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ساتھ وٹامن ای بالوں کے فولیکلز کو نقصان سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے جبکہ سیسمین نامی جزو جگر کی کارکردگی اور مجموعی صحت مند عمر رسیدگی کے عمل کو سپورٹ کرتا ہے۔

ترکیب بنانے کا طریقہ

اجزاء:

1/5 کپ کالے تل

2 کھانے کے چمچ شہد

2 کپ کاجو

1 کھانے کا چمچ (اختیاری) مزید گہرے سیاہ رنگ کے لیے

طریقہ

سب سے پہلے کالے تل اور کاجو کو ہلکی آنچ پر تقریباً 2 منٹ تک خشک بھون لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں بلینڈر میں ڈال کر اس وقت تک پیسا جاتا ہے جب تک ان سے تیل نکلنا شروع نہ ہو جائے اور مکسچر گاڑھا ہو کر مکھن جیسی شکل اختیار نہ کر لے۔ آخر میں اس میں ذائقے کے لیے شہد شامل کر دیا جاتا ہے۔

اہم ہدایات

اس مکسچر کو روزانہ 1 کھانے کا چمچ استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم ابتدا میں 1 چائے کا چمچ لینا بہتر ہے تاکہ جسم اس کے مطابق عادت ڈال سکے۔ اگر کھانے کے بعد بھاری پن محسوس ہو تو اسے روزانہ کے بجائے وقفے وقفے سے استعمال کیا جائے۔ اسے ٹوسٹ پر لگایا جا سکتا ہے یا دلیے اور پھلوں کے اوپر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ بلیک سیسم بٹر کی افادیت صرف روایتی تجربات تک محدود نہیں بلکہ اس کی غذائیت بھی نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صحت مند چکنائیوں، معدنیات، وٹامن ای اور سیسمین سے بھرپور ہوتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنانے، آکسیڈیٹو اسٹریس سے تحفظ دینے اور جگر کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے جو مجموعی طور پر بالوں کی صحت سے جڑا ایک اہم پہلو سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے تاکہ یہ متوازن غذا کا حصہ رہے نہ کہ فوری حل کے طور پر استعمال ہو۔

ڈس کلیمر

اس خبر میں بیان کردہ معلومات عمومی آگاہی کے لیے ہیں۔ کسی بھی قسم کا غذائی نسخہ، ٹوٹکا یا قدرتی علاج استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج یا ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا سائیڈ ایفیکٹس سے بچا جا سکے۔

Related Posts