پشاور، پولیس لائنز کی مسجد میں بم دھماکے سے شہادتوں کی تعداد 100ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ڈپٹی کمشنر پشاور سمیع اللہ  کا کہنا ہے کہ پشاور کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 100 جبکہ زخمیوں کی 221 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیے گئے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں مسجد کی چھت گر گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور وزارتِ صحت حکام  کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے باعث شہید ہونے والوں کی تعداد 100 تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

پشاورمیں پولیس لائنزکی مسجد میں خود کش دھماکہ

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 سے زائد ہے جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں کے ساتھ ساتھ شہادتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس لائنز  کی مسجد میں خود کش دھماکہ ہوا۔ابتدائی تحقیقات سے ہی پتہ چل گیا کہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ روز پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ زخمیوں کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جانے لگا۔دھماکے کے وقت مسجد میں نمازِ ظہر ادا کی جارہی تھی۔

Related Posts