کرینہ کپور 43 سال کی ہوگئیں،آنے والے پروجیکٹس کون سے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرینہ کپور 43 سال کی ہوگئیں،آنے والے پروجیکٹس کون سے ہیں؟
کرینہ کپور 43 سال کی ہوگئیں،آنے والے پروجیکٹس کون سے ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور (بیبو) 43سال کی ہوگئیں۔

ایک کامیاب اسکریننگ کے بعد، کرینہ کپور کی 43 ویں سالگرہ پر ان کے آنے والے پروجیکٹس کی فہرست یہ ہے:

THE CREW

کرینہ کپور خان کے علاوہ 2دیگر سینئر اداکارائیں تبو اور کریتی سینن ایک ساتھ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

یہ کہانی تین خواتین کی پیروی کرتی ہے جو زندگی کے ساتھ آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن جب وہ آگے بڑھنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو ان کی قسمت انہیں کچھ غیر متوقع اور نامناسب واقعات کی طرف لے جاتی ہے اور انہیں جھوٹ کے جال میں الجھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

ویرے دی ویڈنگ 2

ششانکا گھوش کا کامیاب خواتین پر مبنی سیریل ویرے دی ویڈنگ کا سیکوئل سونم کپور، سوارا بھاسکر سمیت اسی اسٹار کاسٹ کے ساتھ جلد ہی ریلیز ہونے والا ہے۔

تخت

کرن جوہر نے اس ملٹی اسٹارر ڈرامے کے ستاروں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر، جھانوی کپور، اور انیل کپور کا کافی عرصہ پہلے اعلان کیا تھا لیکن اس کے بعد سے کوئی باقاعدہ اپ ڈیٹ نہیں ہوا۔

بمبئی سمورائی

افواہیں ہیں کہ فرحان اختر اور کرققینہ کپور خان دیو بینیگل کی اگلی فلم بمبئی سمورائی میں رومانس کرنے جا رہے ہیں لیکن ابھی تک اس کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ فرحان اختر اس فلم کو ساتھی رتیش سدھوانی کے ساتھ پروڈیوس کریں گے۔ اکشے کھنہ، ڈیانا پینٹی اور نواز الدین صدیقی اس میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس کے علاوہ”آشوتوش گواریکر

معروف فلمساز آشوتوش گواریکر بالی ووڈ میں مراٹھی فلم آپا مانس کے ری میک کی ہدایت کاری کریں گے۔ کرینہ کپور پہلی پسند ہیں جبکہ باضابطہ طور پر اس کی تصدیق ابھی باقی ہے۔

مزید پڑھیں:معروف گلوکارہ ملکۂ ترنم نور جہاں کی 97ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Related Posts