عوام کیلئے بڑی خوشخبری، ہونڈا نے سی ڈی 70 اور 125 کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 ہونڈا موٹرسائیکل نے اپنے دو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 کے خصوصی ایڈیشن کی قیمت میں 38,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 253,000 کے لگ بھگ ہے۔

پاکستان کا ابابیل ویپن سسٹم کا تجربہ کامیاب، آئی ایس پی آر کا بیان جاری

اسی طرح ہونڈا 125 کے ریگولر ایڈیشن کی قیمت میں 33,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔

 ساتھ ہی ہونڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یونٹ سی ڈی 70 کی قیمتوں میں 22,000 روپے کی کمی کی گئی ہے اور آنے والی قیمت تقریباً 135,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہونڈا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نئی قیمتیں آج 18 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔

دوسری جانب ہونڈا کے مقامی ڈیلرز نے دو ٹاپ ماڈلز ہنڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔

Related Posts