بنگلادیش کے وزیرِ کھیل امین الحق نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کے بعد اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات مسترد کر دیے۔
رپورٹس کے مطابق شکیب الحس+ن نے بدھ کے روز نئی دہلی سے ٹیلی فون کے ذریعے ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے صحافیوں سے خطاب کیا۔ اس تقریب کے ایک روز بعد ضلع ماگورا میں شکیب الحسن کے گھر پر حملہ بھی کیا گیا۔
شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگر حکومت انہیں سکیورٹی کی یقین دہانی کرائے تو وہ بنگلادیش واپس آ کر عدالت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب بنگلادیش کے وزیرِ کھیل امین الحق نے کہا کہ شکیب الحسن نے ایک “آمر” کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھ کر قومی ٹیم میں واپسی کا موقع خود ہی ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کافی عرصے سے شکیب الحسن کے معاملے میں برداشت اور لچک کا مظاہرہ کر رہی تھی، تاہم حالیہ صورتحال کے بعد قومی ٹیم میں ان کی واپسی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔
شکیب الحسن بنگلادیش کی تاریخ کے کامیاب ترین کرکٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 447 بین الاقوامی میچز کھیل چکے ہیں اور پانچ آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








