پشاور سے سفر کرنے والوں کے لیے بری خبر! کرایوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد پشاور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہریوں اور کاروباری طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق پشاور سے راولپنڈی، لاہور اور کراچی سمیت بڑے شہروں کے کرایوں میں 100 سے 2,500 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی اور نان اے سی گاڑیوں کے کرائے بھی بڑھا دیے گئے ہیں۔

صوبے کے مختلف اضلاع کے لیے کرایوں میں 100 سے 500 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ اندرونِ شہر پشاور میں کرائے 5 سے 20 فیصد تک بڑھا دیے گئے۔

کارگو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور مختلف شہروں کے لیے ٹرالر، ٹرک اور دیگر مال بردار گاڑیوں کی بکنگ مہنگی ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Related Posts