ایونٹ مینجمنٹ ہوگا منٹوں کا کام! واٹس ایپ نے بڑی سہولت متعارف کروا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا ایونٹ حب متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے ایونٹس بنانا، ان کا انتظام کرنا اور تفصیلات دیکھنا ایک ہی جگہ ممکن ہوگا تاہم یہ فیچر فی الحال محدود اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

نئی سہولت واٹس ایپ کی سیٹنگز میں الگ سیکشن کی صورت میں شامل ہوگی جہاں صارف ایونٹ کا نام، تاریخ، وقت، مقام، تفصیل اور کور فوٹو شامل کرسکے گا جبکہ یاد دہانی اور واٹس ایپ کال لنک کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

نئے نظام کی خاص بات یہ ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ کے بغیر افراد بھی دعوتی لنک کے ذریعے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرسکیں گے۔ تاہم ان کے لیے نام اور فون نمبر کی تصدیق ضروری ہوگی۔

واٹس ایپ کے مطابق ذاتی پیغامات اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے۔Events Hub فی الحال بیٹا ورژن 2.26.36.5 میں محدود صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے جبکہ عام صارفین کے لیے اس کی دستیابی کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی۔

Related Posts