مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ بجلی مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی جس کا نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز پر ہوگا اور جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








