بابر اعظم کی نظر میں تمام فارمیٹ کا بہترین بولرکون ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کی نظر میں تمام فارمیٹ کا بہترین بولرکون ہے؟
بابر اعظم کی نظر میں تمام فارمیٹ کا بہترین بولرکون ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے معروف پیسر شاہین شاہ آفریدی کو تمام فارمیٹ کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسر ہر فارمیٹ کے ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں شامل ہونے کا مستحق ہے۔

بابر نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح شاہین کام کرتا ہے اور کارکردگی دکھاتا ہے، اسے اپنے کیریئر میں مزید آگے جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہین میرے لیے نمبر ایک بولر ہیں۔ وہ درجہ بندی میں بھی پہلے نمبر پر آئے گا۔

بابر اعظم کا یہ یہ بیان لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا جب انہوں نے کہا کہ شاہین ہمیشہ ہر فارمیٹ میں سب سے زیادہ محنت کرتے ہیں اور بطور کپتان وہ چاہتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ شاہین مزید کامیابیاں حاصل کریں۔

بابر اعظم نے آسٹریلوی ٹیم کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بہت اچھا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز کے بارے میں سب سے اچھی بات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے پاکستان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے محمد رضوان کے بارے میں اپنی رائے بتادی

ایوارڈ یافتہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو ان کے پاس اتنی سہولیات نہیں تھیں جو آج کے نوجوانوں کو میسر ہیں۔ بابر نے مزید کہا کہ انڈور ہالز، جمنازیم اور سوئمنگ پول بھی ہیں اور نوجوان کرکٹرز اور بچوں کو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔

Related Posts