واٹس ایپ گروپ اور واٹس ایپ براڈکاسٹ میں کیا فرق ہے؟ جانئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں پیغام رسانی کیلئے زیادہ تر واٹس ایپ کو ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی لئے آج ہم آپ کو بتائینگے کہ واٹس ایپ گروپ اور واٹس ایپ براڈکاسٹ میں کیا فرق ہے۔

اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ اسکول، کالجز، مدارس، دفاتر اور دیگر ادارے پیغام رسانی کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا کر اپنے پیغامات بھیجتے ہیں کیونکہ اس سے ایک پیغام بیک وقت سینکڑوں افراد تک پہنچ جاتا ہے۔

یہی نہیں بلکہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ یہ دیکھ سکیں کہ ان کا پیغام کتنے لوگوں تک پہنچ گیا، کتنے لوگ باقی رہ گئے ہیں، کتنے لوگوں نے وہ پیغام ،ویڈیو یا تصویر دیکھ لی ہے۔

مگر ایسا کرنے سے اراکین کے پاس ایک دوسرے کے نمبر چلے جاتے ہیں ،دوسری مشکل یہ ہوتی ہے کہ اگر آپ نے گروپ میں کوئی پیغام دیا اور اس پیغام پر جو ردِ عمل آتا ہے وہ کئی اراکین کے لیے تکلیف دہ ہوتا ہے۔

تیسری مشکل یہاں پر یہ ہوتی ہے کہ بعض اوقات کسی پیغام پر تنقیدی ردِ عمل سے بحث چھڑ جاتی ہے اور اس کا حل یہ ہے کہ گروپ ایڈمن پیغام بھیجنے کا حق صرف اپنے پاس رکھے لیکن ایسی صورت میں گروپ کی افادیت ختم ہوجاتی ہے۔

مزید برآں واٹس ویپ کا دوسرا فیچر  براڈکاسٹ اس کی نسبت زیادہ بہتر ہے، اس میں بھی صارف براڈ کاسٹ لسٹ بنا کر بیک وقت سینکڑوں افراد کو پیغام بھیج سکتا ہے لیکن اس کی خوبی یہ ہے صرف یہ لسٹ بنانے والے یا دوسرے الفاظ میں ایڈمن کو پتا ہوتا ہے کہ لسٹ میں کون کون لوگ ہیں؟ کتنے لوگ ہیں ؟ گویا کہ ایک طرح کسی کا فون نمبر کسی دوسرے کے پاس نہیں جاتا۔

دوسری اچھی بات یہ ہے کہ اس میں پیغام بھیجنے کی صورت میں یہ پیغام ایس ایم ایس کی طرح لسٹ میں موجود تمام افراد تک انفرادی طور پر جائے گا، اب اگر کوئی فرد اس پر جواب دینا چاہے، ستائش یا تنقید کرنا چاہے تو وہ جواب آپ کے پاس انفرادی طور پر آئے گا،لسٹ میں موجود دیگر افراد تک وہ جواب نہیں پہنچے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ لسٹ میں بھی گروپ کی طرح 256 ممبرز کی گنجائش موجود ہے۔، گروپس کی طرح لسٹیں بھی لاتعداد بنائی جاسکتی ہیں۔ گروپ کی طرح لسٹ میں بھی یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کتنے لوگوں تک پیغام پہنچا، کتنے لوگوں نے دیکھ لیا اور ابھی کتنے لوگ باقی ہیں۔

البتہ واٹس ایپ صارفین کو یہ مشورہ دیتا ہے کہ لسٹ میں موجود ممبران تک پیغامات کی بہتر ترسیل کے لیے ضروری ہے کہ آپ ایک ساتھ کئی پیغامات نہ بھیجیں بلکہ ایک سے دوسرے پیغام کے درمیان تھوڑا سا وقفہ دیں ۔

 ایک اور اہم بات براڈ کاسٹ لسٹ میں موجود افراد تک پیغام اسی صورت میں پہنچے گا جب آپ کا نمبر یعنی لسٹ بنانے والے کا نمبر مطلوبہ فرد کے موبائل فون میں محفوظ(Save) ہوگا۔ اگر کسی فرد کا نمبر آپ کے موبائل میں محفوظ (Save)ہے لیکن اس فرد کے موبائل میں محفوظ نہیں ہے تو اس تک پیغام نہیں پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن کیسے رہا جاتا ہے؟

دوسرا یہ کہ لسٹ میں دیے گئے پیغام پر جو جوابی پیغام آئیں گے وہ سب انفرادی طور پر آئیں گے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو ان سب کو جانچنا یا چیک کرنا مشکل ہوجائے۔

ہم نے قارئین کو واٹس ایپ کے ایک اہم فیچر کے حوالے سے آگاہی دے دی اب فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے کہ آپ واٹس ایپ گروپ کا انتخاب کریں یا پھر واٹس ایپ براڈکاسٹ کا۔

Related Posts