آصف زرداری کی حمزہ کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آصف زرداری کی حمزہ کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت سے ملاقات
آصف زرداری کی حمزہ کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے چوہدری شجاعت سے ملاقات

لاہور سے لے کر اسلام آباد تک پنجاب حکومت بچانے کیلئے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شریفوں کو ملک لوٹنے میں ہی مہارت حاصل ہے، عمران خان

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی وفاق میں حکمراں سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کی بڑی اتحادی سمجھی جاتی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے پنجاب میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ برقرار رکھنے پر گفتگو کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد واپس جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی تاہم چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران 15 نشستیں جیت گئی جس کے بعد سے پنجاب اسمبلی میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نشست بچانے کیلئے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ 

 

Related Posts