دبئی میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاک افغان ہونے جارہا ہے، جس میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کو سری لنکا نے چھ وکٹ سے ہرا دیا تھا، جس کے بعد سپر 4 میں سری لنکا دو میچز میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی، پاکستان ایک میچ میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔
سپرفور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ افغانستان کو پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:رضوان نے بابر اعظم سے پوزیشن چھین لی، ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئے