اسٹاک مارکیٹ میں 94پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 94پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 94پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس 94پوائنتس کمی سے 41ہزار 766پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تاہم اس کے فوراً بعد ہی فروخت کا دباؤ سامنے آیا اور انڈیکس نیچے آگیا، آٹوموبائل، سیمنٹ، بینکوں اور تیل کے شعبے کمزور جذبات کا شکار ہوئے اور معمولی فروخت ہوئی۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم منگل کو 187.3 ملین سے تقریباً آدھا کم ہو کر 92.9 ملین ہو گیا۔ دوسری جانب حصص کی تجارت گزشتہ سیشن میں 4.02 ارب روپے سے کم ہو کر 3.16 ارب روپے رہ گئی۔

مزید پڑھیں:بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

بدھ کو 337 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 130 میں اضافہ، 181 میں کمی اور 26 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts