ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکاکو جیت کے لئے 214رنز کا ہدف دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکاکو جیت کے لئے 214رنز کا ہدف دیدیا
ایشیا کپ: بھارت نے سری لنکاکو جیت کے لئے 214رنز کا ہدف دیدیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایشیا کپ: ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ سری لنکا کے خلاف بھارتی ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت نے اہم میچ میں سری لنکا کو جیت کیلئے 214 رنز کا ہدف دے دیا۔ جبکہ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، بھارتی بلے باز سری لنکن اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، تمام 10 کھلاڑیوں کو اسپنرز نے پویلین کی راہ دکھائی۔

اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہول 39 پر آؤٹ ہوگئے، اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن اسپنرز کے سامنے ٹک نہ سکا۔

مزید پڑھیں:بھارت سے شرمناک شکست،شاہد آفریدی کا رد عمل سامنے آگیا

ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہو۔

Related Posts