سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 6 جولائی 2026 سے شروع ہوگی، 26 ہزار پولیو ورکرز فرائض نبھانے کیلئے تیار ہیں، لاکھوں بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے قطرے پلائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 5سال تک کے معصوم بچوں کو عمر بھر کی معذوری دینے والا لاعلاج مرض پولیو آج بھی ملک سے ختم نہیں ہوسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 6جولائی کو کراچی میں شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کی جس میں بریفنگ کے دوران آگہی دی گئی کہ مہم کے دوران کراچی بھر میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بریفنگ میں مزید آگہی دی گئی کہ انسدادِ پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے مجموعی طور پر 26 ہزار پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے، جن کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے 7000سکیورٹی اہلکار بھی فرائض نبھائیں گے۔
اجلاس کے دوران کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈی سیز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پینے سے رہ جانے والے اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے بچوں پر خاص توجہ دیں۔ انسدادِ پولیو مہم کے اہداف کی تکمیل یقینی بنائی جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








