قومی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی آئی سی سی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی آئی سی سی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل
قومی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی آئی سی سی کی ٹاپ 10 رینکنگ میں شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ اور ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی پوزیشن مزید بہتر کی ہے۔

حال ہی میں آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم اب بھی پہلے نمبر پر موجود ہیں بعدازاں شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق نے نئی رینکنگ میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر بہتر کی ہے۔

آئی سی سی نے بھی جاری رینکنگ میں خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اور اس کے نتیجے میں عالمی درجہ بندی میں ان کی نمایاں پوزیشن کا تذکرہ کیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو سنچری اور ایک نصف سنچری اننگز کھیلنے والے بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ بیٹر کی پوزیشن برقرا رکھی ہے، فہرست میں بابراعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جب کہ ویرات کوہلی 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید برآں آئی سی سی کی جاری کی گئی رینکنگ میں ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں سب سے بہتر کارکردگی امام الحق کی رہی، جو آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنے ون ڈے کرکٹ کیریئر کی بہترین پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے کرکٹ کے بیٹسمینوں کی رینکنگ میں امام الحق، بابراعظم اور ویرات کوہلی کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 795 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ یہ پوزیشن حاصل کرنے والے امام الحق کی رینکنگ سات درجے بہتر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، قطر میں سیکیورٹی گارڈز جبری مزدوری کیلئے مجبور، ایمنسٹی انٹر نیشنل

دریں اثناء ون ڈے کرکٹ کی بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹاپ 10 بولرز کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے والے شاہین آفریدی کی پوزیشن آٹھ درجے بہتر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ بولر کی پوزیشن اب بھی نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ کے نام ہے، انگلینڈ کے کرس ووکس دوسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری چوتھے، بنگلہ دیش کے مجیب الرحمن پانچویں اور انڈیا کے جسپریت بمراہ چھٹے نمبر پر ہیں،بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا آٹھویں، شکیب الحسن نویں اور افغانستان کے راشد خان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

اپنے انٹرنیشنل بولنگ کیریئر میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے شاہین شاہ آفریدی صرف ون ڈے ہی نہیں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی رینکنگ بہتر کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ ایک درجہ بہتری کے ساتھ اب ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Related Posts