شاہین آفریدی کی وکٹیں اڑانے کی ڈبل سنچری مکمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں اپنی 200ویں انٹرنیشنل وکٹ حاصل کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔

شاہین آفریدی 200 بین الاقوامی وکٹوں کے ساتھ چوتھے پاکستانی بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ہیں۔ وہ اس فہرست میں لیجنڈ وسیم اکرم، وہاب ریاض اور محمد عامر کے ساتھ شامل ہیں۔

وسیم اکرم 916 انٹرنیشنل وکٹیں لے کر ریٹائر ہوئے، وہاب ریاض اور محمد عامر نے 237 اور 259 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے اپریل 2018ء میں پاکستان انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کیریئرکا آغاز کیا تھا۔

فہرست میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 201 وکٹیں حاصل کرکے پانچویں نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7ویں نمبر پر آگئے۔

Related Posts