اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اے این ایف حکام کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ کراچی کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد کرلی اور قندھار کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے پروین رحمان قتل کیس میں مجرموں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں

حکام نے ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قبل ازیں اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لوڈر گاڑی سے منشیات برآمد کرلی تھیں۔ برآمد کی گئی منشیات میں 2 کلو 600 گرام ہیروئن، 2 کلو 400 گرام چرس اور 988 گرام آئس شامل تھیں، اے این ایف نے باجوڑ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts