گور نر پنجاب کے صاحبزادے انس سروردوسری بار اسکاٹش پار لیمنٹ کے رکن منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Scottish Labour leader Anas Sarwar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے صاحبزادے انس سرور کا پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، انس سروردوسری بار اسکاٹش پار لیمنٹ کے رکن بننے میں کامیاب ہوگئے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے محمد انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر گلاسکو سے کامیاب ہوئے ہیں۔ اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا الیکشن بھی انس سرور جیت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:مسئلۂ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ عالمی تنازعہ ہے۔وزیرِ خارجہ

انس سرور کی کامیابی پر گور نر پنجاب کو سیاسی مذہبی اور سماجی شخصیات کی مبارکباد دی ہے۔انس سرور نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں اور گلاسکو کے عوام کا بھرپور مقدمہ لڑوں گا۔ خوشی ہے بطور پاکستانی بر طانیہ کی سیاست میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہوں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ آج ہر شعبے میں پاکستانی ملک کا نام روشن کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انس سرور کی کامیابی پر اورسیز پاکستانی کے لیے بھی اعزاز ہے۔تمام ممالک میں اورسیز پاکستانیوں کو سیاست میں آگے آنا چاہیے۔

Related Posts