کراچی میں 16 ستمبر 2026 کو صبح 8 سے شام 6 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے مختلف علاقوں میں 16 ستمبر کو بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ بجلی کی بندش معمول کی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کے سلسلے میں کی جائے گی۔ متعلقہ ادارے کی جانب سے مختلف علاقوں کے لیے بندش کے اوقات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق ائیر لاجسٹکس میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ تک، علیم آباد میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے تک، الغوری، بینک کوارٹر اور بسم اللہ مارکیٹ میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔

سی ایریا میں دوپہر 2 بج کر 29 منٹ سے شام 5 بج کر 29 منٹ تک جبکہ چنچاری میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 29 منٹ تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کوسٹل اسٹریٹ میں صبح 9 بج کر 59 منٹ سے 11 بج کر 59 منٹ تک، ڈیفنس میں صبح 10 بج کر 59 منٹ سے دوپہر 2 بج کر 59 منٹ تک اور دبئی مال کے علاقے میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہنے کا شیڈول دیا گیا ہے۔

اسی طرح اعجاز انصاری میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ، فاطمہ باروچہ میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے، گیس ٹربائن میں صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 6 بجے، ہاشو اپارٹمنٹس میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے اور ہیون سٹی میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 6 بج کر 51 منٹ تک بجلی کی بندش ہوگی۔

جوبلی گیٹ میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے، جمعہ خان میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 29 منٹ، کے سی ایچ ایس میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے اورکے ڈی اے اسکیم نمبر ایک میں بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

خالد کمرشل میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 58 منٹ، خالد پمپنگ میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 6 بجے اور خیابانِ عظیم اسٹریٹ میں صبح 9 بج کر 57 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

دوسری جانب خیابانِ اقبال لین میں صبح 11 بج کر 59 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 59 منٹ، خورشید ہومز میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے، کوہستان بلڈر گل شمیم میں صبح 9 بج کر 59 منٹ سے شام 4 بج کر 59 منٹ اور کولاچی فیڈر میں صبح 10 بج کر 1 منٹ سے شام 5 بج کر 51 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔

کورنگی ٹیلی فون ایکسچینجمیں دوپہر 1 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ، لال مسجد میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے، مسجدِ قبا میں صبح 9 بج کر 59 منٹ سے دوپہر 1 بج کر 59 منٹ تک بجلی کی بندش ہوگی۔

میمن گوٹھ ٹیلی فون ایکسچینج میں صبح 10 بج کر 30 منٹ سے شام 6 بجے، ملت پریس میں صبح 11 بجے سے شام 5 بج کر 58 منٹ، مٹھا رام ہاسٹل میں صبح 11 بجے سے شام 6 بجے اور مُنّیب کامل میں صبح 8 بج کر 59 منٹ سے شام 5 بج کر 59 منٹ تک بجلی بند رہے گی۔

اس کے علاوہ نور ہاؤسنگ، پیئر محفوظ، پی آئی اے پریسیژن انجینئرنگ، پی آئی اے سوسائٹی، ایس ڈی ہاؤسز، سپر ہائی وے فیز دو، علاج گاہ پلانٹ اور وائٹ ہاؤس سمیت دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی بندش کے شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری برقی کام پہلے سے مکمل کرلیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Posts