امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ گولہ بارود موجود ہے۔ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

Trump
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ گولہ بارود کی امریکا میں موجودگی کا دعویٰ کرتے ہوئے اپنے ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر کم ہونے سے متعلق رپورٹس مسترد کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کے پاس دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ گولہ بارود موجود ہے بلکہ ہمارے گولہ بارود کی مقدار ضرورت سے کہیں زیادہ ہے،امریکی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں زیر گردش تشویشناک خبر درست نہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر سے پہلے ہی کڑی تنقید اور جھوٹ پھیلانے والے عناصر کا خطاب حاصل کرنے والے امریکی میڈیا کو ایک بار پھر تنقید کا سامنا ہے۔ اس سے قبل سی این این نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ جنرل ڈین کین صدر ٹرمپ کو خبردار کرچکے ہیں کہ امریکی ہتھیاروں کے ذخائر میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔

رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ خطے میں طویل فوجی مہم کے باعث امریکی ہتھیاروں کے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس سے وسیع خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔ رواں برس 28فروری کو اسرائیل نے ایران کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے بعد سے یہ تجزیہ بھی سامنے آیا کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی عسکری طاقت کا غلط اندازہ لگایا ہے۔

Related Posts