آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں آج سے پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے  ملک بھر میں آج سے مکمل  طور پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسل لوڈ قانون کے نفاذ تک کاروبار بند رکھا جائے گا۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ عمل میں نہیں لایا گیا جس کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ جب تک حکومت ایکسل لوڈ قانون نافذ نہیں کرے گی، کاروبار بند رہے گا۔

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے اعلان پر عمل کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر کے مختلف شہروں سے ملکی و بین الاقوامی ترسیلات مکمل طور پر روک دی ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ عدالت نے ایکسل لوڈ کے نفاذ کا حکم جاری کردیا ہے، اس کے باوجود قانون کا نفاذ عمل میں نہیں لایا گیا، جس کے خلاف پہیہ جام ہڑتال ہمارا  قانونی حق ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وکلاء نے پی آئی سی حملے کے بعد ہم پیشہ افراد کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے  کہا کہ ہم صوبے بھر میں عدالتی عمل کا بائیکاٹ اور ہڑتال کریں گے۔

گزشتہ ماہ پی آئی سی (پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) پر حملے میں ملوث افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جنہیں رہائی نہ دئیے جانے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے 30 وکلاء کو گرفتار کیا جو پی آئی سی واقعے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملے کے بعد وکلاء کا احتجاج شروع